سعودی عرب کے بادشاہ کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مسئلہ فلسطین کے بارے میں ٹیلیفون پرگفتگوکی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ  شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے ساتھ مسئلہ فلسطین کے بارے میں ٹیلیفون پرگفتگوکی۔  ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سعودی شاہ سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سعودی بادشاہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مسئلہ فلسطین کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سعودی بادشاہ نے خطے میں قیام امن کے سلسلے میں امریکی صدر کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی بادشاہ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں بھی امریکی صدر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

عرب ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فلسطینیوں کے ساتھ خیانت کے بعد سعودی عرب بھی فلسطینیوں کے ساتھ آشکارا خیانت کرنے کے سلسلے میں آمادہ ہورہا ہے اور وہ بھی اسرائیل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے کے سلسلے میں راہیں ہموار کررہا ہے۔

News Code 1902774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =