پاکستان نے کشمیر سے متعلق بھارت کے یکطرفہ فیصلے کو مسترد کردیا

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق کسی بھی یکطرفہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے  مقبوضہ کشمیر سے متعلق کسی بھی یکطرفہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ چھ ستمبرکا دن پاکستانی قوم کے لیے صرف ایک دن نہیں بلکہ ہمارے حوصلے کی پہچان بھی ہے۔ یہ دِن 1948، 1965، 1971، کرگل کی جنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کل بھی اپنے سے کئی گنا بڑے دُشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی دُشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ آج بھی ہم اپنی آزادی کی حفاظت اپنے خون سے کررہے ہیں۔ اسی لیے آج ہم اپنے شہداء اور غازیو ں کے عظیم کارناموں کو یاد کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ اُن کی جرات،بہادری اور قربانیوں کی بدولت ہماری آزادی، خود مختاری، امن و سلامتی قائم ہے۔

News Code 1902768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =