کیلی فورنیا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ / پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ سیقوئیا نیشنل پارک میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ سیقوئیا نیشنل پارک میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں  پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بیچ کرافٹ بی ای 35 بوننزا نے ویسالیا ایئرپورٹ سے نیڈلز ہوائی اڈے کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے سیقوئیا نیشل پارک میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں سے ایک پائلٹ ہے تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1902767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =