مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم کے سٹی سینٹر میں دو گروہوں کے درمیان تصادم اور چاقو زنی کی وارداتیں ہوئی ہیں جس میں زخمی ہونے والا ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو گروہوں میں تصادم کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق متعدد افراد کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ لڑائی کے دوران بھی چاقو نکالے گئے۔
ادھر لندن کے جنوب مشرقی علاقے میں بھی چاقو کے حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چاقو کے حملے میں ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے حملے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
آپ کا تبصرہ