برازيل میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 26 ہزارسے زائد افراد ہلاک

برازيل میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 26 ہزار 230 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 23 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 26 ہزار 230 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 23 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے ۔

پیرو میں کورونا کے باعث 29 ہزار 687 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 83 ہزار 702 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار 156 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 58 ہزار 456 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 67 ہزار 326 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 29 ہزار 409 ہو گئے۔ ارجنٹینا میں کورونا وائرس 9 ہزار 739 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 71 ہزار 806 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 551 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 20 ہزار 434 ہو گئے۔

News Code 1902763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =