مسلمانوں کو اسلامی مقدسات کی توہین کے مقابلے میں بیداری کا ثبوت دینا چاہیے

قم میں دینی مرجع آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے ایک بیان میں مغربی ممالک میں پیغمبر اسلام (ص) اور قرآن مجید کی توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اسلامی مقدسات کی توہین کے مقابلے میں بیداری کا ثبوت دینا چاہیے۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم میں دینی مرجع آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے ایک بیان میں مغربی ممالک میں  پیغمبر اسلام (ص) اور قرآن مجید کی توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اسلامی مقدسات کی توہین کے مقابلے میں بیداری کا ثبوت دینا چاہیے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے اسلامی مقدسات ک توہین کو شرمناک عمل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام (ص) اور قرآن مجید کی توہین سے تمام مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ یقینی طور پر اس گھناؤنی سازش اور برے  عمل کے پیچھے امریکی اور اسرائیلی سوچ کارفرما ہے اور مسلمانوں کو باہمی اتحاد ، ہمدلی اور یکجہتی کے ساتھ دشمن کی اس سازش کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام امن پسند دین ہے اور مسلمان اسلامی مقدسات کی توہین کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

News Code 1902754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =