بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا

بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگيا ہے بھارت نے کورونا متارین کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگيا ہے بھارت نے کورونا متارین کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 40 لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کرگئی، بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار سے زیادہ ہے۔

برازیل میں کورونا متاثرین 40 لاکھ 93 سے زیادہ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہیں۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین امریکہ میں 64 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 221 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 79 ہزار 24 ہو گئیں۔

News Code 1902752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha