طالبان نے بین الافغان مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا

افغان طالبان نے قطر میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے قطر میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کے مطابق طالبان کی 21 رُکنی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی مولوی عبدالحکیم کریں گے۔ طالبان کے مطابق مذاکراتی ٹیم کے نائب سربراہ عباس ستناکزئی ہوں گے۔ طالبان نے محمد نعیم وردک کو قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کا ترجمان نامزد کردیا ہے۔

News Code 1902751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =