سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے بعد ایمرجنسی نافذ

سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی میں 99 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں تین ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی میں 99 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں تین ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوڈان کی سکیورٹی اینڈ ڈیفنس کونسل نے بارشوں اور سیلاب کی بڑی پیمانے پر تباہی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

سوڈان میں حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 100 کے قریب ہلاکتیں ہوئیں اور ایک لاکھ گھر تباہ ہوگئے جس کی وجہ سے 5 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار و کاروبار چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

News Code 1902747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =