فلسطینی گروپوں کا اجلاس اسرائیل کے مقابلے میں ان کی ذہانت اور بیداری کا مظہر

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی گروپوں کے حالیہ اجلاس کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی گروپوں کا اجلاس اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں ان کی ذہانت اور بیداری کا مظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے فلسطینی گروپوں کے حالیہ اجلاس کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی گروپوں کا اجلاس اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں ان کی ذہانت اور بیداری کا مظہر ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی گروپوں کا باہمی اتحاد اور مزاحمت ، اسرائیل کے جنگي جرائم اوراس کے بہیمانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے نیز فلسطینی سرزمین کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ امارات، سعودی عرب ، بحرین اور دیگر عرب ممالک کی خیانت کے باوجود فلسطینی عوام اپنے حقوق سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹں گے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ دنیا کی حریت پسند اور آزاد قومیں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اورایران بھی فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔

News Code 1902744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =