برازیل میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 25 ہزار 584 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 91 ہزار 801 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 25 ہزار 584 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 91 ہزار 801 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔

پرو میں کورونا کے باعث 29 ہزار 554 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 76 ہزار 848 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار 888 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 50 ہزار 62 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 66 ہزار 851 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 23 ہزار 90 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 9 ہزار 623 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 61 ہزار 882 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 494 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 18 ہزار 469 ہو گئے۔

News Code 1902736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =