دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 221 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک اور موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 79 ہزار 24 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 221 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک اور موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 79 ہزار 24 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 70 لاکھ 10 ہزار 333 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 907 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 864 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں، کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات  کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

News Code 1902734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha