محمد بن سلمان کو اندرونی سازشوں کے بارے میں سخت تشویش اور خوف لاحق

سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کو اندرونی سازشوں کے بارے میں سخت تشویش اور خوف لاحق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  مشرق وسطی کے بارے میں امریکی ادارے واشنگٹن نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کو اندرونی سازشوں کے بارے میں دائمی تشویش اور خوف لاحق ہے۔ ادارہ واشنگٹن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان دائمی طور پراندرونی مخالفت کی وجہ سے تشویش اور خوف میں مبتلا ہیں۔ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی بادشاہت تک پہنچنے کے لئے اپنے تمام حریفوں کو دیوار سے لگا دیا ہے اور اس نے سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ فہد ترکی کو بھی برطرف کردیا ہے ۔ ادارہ واشنگٹن کے مطابق سعودی عرب میں اعلی عہدوں سے حکام کی برطرف کا مسئلہ بہت ہی نادر مسئلہ ہے۔ یمن جنگ میں سعودی عرب کی فوج کی ناتوانی سب پر نمایاں ہوگئی ہے، جنگی طیاروں اور میزائل حملوں میں یمن کی  شہری آبادی کو نشانہ بنانا سعودی عرب کی فوج کی ناکامی اور ناوتوانی کی واضح دلیل ہے،جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل  سمیت ایک درجن سے زائد ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

News Code 1902733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =