مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماسکو میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چین کے وزیر دفاع سے ملاقات میں دوطرفہ کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں بات چیت کی گئی۔ بھارتی وزیر دفاع کی چینی ہم منصب سے ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء دفاع کی کانفرنس کے ضمن میں ہوئی۔ ملاقات میں سرحد پر جاری کشیدگی کم کرنے پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان لداخ سرحد پر گذشتہ 4 ماہ سے کشیدگی جاری ہےاور دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف کشیدگي پیدا کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ