برازیل  میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 24 ہزار 729 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 46 ہزار 150 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل  میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 24 ہزار 729 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 46 ہزار 150 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے ۔

پیرو میں کورونا کے باعث 29 ہزار 405 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 70 ہزار 145 رپورٹ ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 66 ہزار 329 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 16 ہزار 894 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار 618 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار 574 ہو چکی ہے۔

News Code 1902728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =