بحرین نے بھی اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی

سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

مہر خبررسآن ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بحرین نے بھی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی اسرائیلی پروازوں کو اپنی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ بحرین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے آنے اور جانے والی تمام اسرائیلی پروازوں کو فضائی راستہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کوشنر نے رواں ہفتے کے آغاز میں بحرین کے بادشاہ سے ملاقات کی تھی جب کہ چند روز قبل ہی اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز سعودی عرب کے فضائی راستے سے متحدہ عرب امارات پہنچی تھی۔

News Code 1902724

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =