مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان نے چین سے آزادی کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے اپنا پاسپورٹ متعارف کرادیا ہے۔ چین کے ساتھ سیاسی طور پر مربوط جزیرہ نما ملک تائیوان نے اپنا خود کا پاسپورٹ متعارف کرادیا ہے جس پر جمہوریہ چین چھوٹے حروف جبکہ تائیوان بڑے حروف میں لکھا ہوا ہے۔
تائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی ، جو آئندہ جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔ بیجنگ کی جانب سے پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن پر فوری رد عمل سامنے نہیں آیا۔ تائیوان کو 1945 میں جاپان نے چین کے حوالے کیا تھا۔
واضح رہے کہ چین تائیوانی پاسپورٹ کو تسلیم نہیں کرتا اور وہ سرزمین میں سفر کرنے والے جزیرے کے شہریوں سے چینی دستاویز استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
آپ کا تبصرہ