بھارت میں کورونا کے مزید 84 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 84 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہو گئی اور مزید ایک ہزار 83 مریض انتقال کر گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 84 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہو گئی اور مزید ایک ہزار 83 مریض انتقال کر گئے۔ ادھر برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ امریکا میں 63 لاکھ اور روس میں 10 لاکھ سے زائد مریض ہو گئے ہیں۔

اسپین اور فرانس کو کورونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے، اسپین میں ایک ہی دن میں مزید 9 ہزار مریض سامنے آ گئے جبکہ فرانس نے مزید 7 ہزار مریضوں کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 63 لاکھ مریضوں میں سے ایک کروڑ 85 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =