بیروت کی بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد

لبنانی فوج نے قیامت خیز دھماکوں سے تباہ حال دارالحکومت کی بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی فوج نے قیامت خیز دھماکوں سے تباہ حال دارالحکومت کی  بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بندرگاہ کے داخلی راستے سے  دھماکہ خیز کیمیائی مواد ملا ہے اور فوج کے انجینیئرز اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کیمیائی مواد بندرگاہ کے داخلی راستہ نمبر 9سے برآمد ہوا ہے اور اس کی مقدار 4 اعشاریہ 37 ٹن بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں 2750 ٹن کمیائی مواد کے پھٹنے سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں شہر کی تمام عمارتیں بری طرح متاثر ہوگئی تھیں جب کہ اس واقعہ میں 190 جانیں گئیں اور 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

News Code 1902711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha