ایرانی وزارت خارجہ کی چارلی ہیبڈو کے گستاخانہ اقدام کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے گستاخانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی جریدے نے گستاخآنہ خاکوں کے ذریعہ مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو مجروح کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے گستاخانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی جریدے نے گستاخانہ خاکوں کے ذریعہ مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو مجروح کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دیگر انبیاء علیھم السلام  کی توہین کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی جریدے نے گستاخانہ خاکوں کو آزادی اظہار کے بہانے سے شائ‏ کیا ہے جس کے نتیجے میں اس نے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو مجروح کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے مذاہب کی توہین آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔  آزادی اظہار کا مطلب دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین ہرگز نہیں ہے۔

News Code 1902709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha