دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 61 لاکھ 84 ہزار 512 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 67 ہزار 374 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 61 لاکھ 84 ہزار 512 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 67 ہزار 374 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 68 لاکھ 68 ہزار 937 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 618 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 84 لاکھ 48 ہزار 201 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =