افغان حکومت کا 7 اہم طالبان قیدیوں کو قطر منقتل کرنے کا فیصلہ

افغان حکومت اور طالبان کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا، افغان حکومت نے باقی 7 اہم طالبان قیدیوں کو افغان جیلوں سے قطر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا، افغان حکومت نے باقی 7 اہم طالبان قیدیوں کو افغان جیلوں سے قطر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان نےامن مذاکرات کی شروعات سے قبل ان 7 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز افغان حکومت نے 113 طالبان قیدیوں کو رہا کیا تھا اور طالبان نے صوبہ قندھار میں 2 افغان کمانڈوز مقامی حکام کے حوالے کئے تھے۔

افغان اور مغربی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ باقی رہ جانے والے 7 اہم طالبان قیدیوں کو ایک معاہدے کے تحت افغان جیلوں سے قطر منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نگرانی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق انٹرا افغان مذاکرات رواں ہفتے شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔

News Code 1902705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =