چین نے 8 ممالک کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

چین نے بیجنگ کیلیے 8 ممالک کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بیجنگ کیلیے 8 ممالک کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔  اطلاعات کے مطابق چین کے ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ چین نے بیجنگ کے لیے براہ راست پرازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان سمیت 8 ممالک کو براہ راست فضائی آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

چین کے ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ فضائی آپریشن سے متعلق فیصلے کا اطلاق آج سے پاکستان، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، یونان، ڈنمارک، آسٹریا، سویڈن اور کینیڈا پر ہوگا جب کہ یہ فیصلہ مذکورہ ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باعث کیا گیا ہے تاہم ان ممالک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے تاہم 3 سے زائد مسافروں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تو تمام پابندیاں دوبارہ سے عائد کردی جائیں گی۔ واضح رہے کورونا وبا کے پیش نظر چین نے مارچ کے آخر میں بیجنگ جانے والی تمام پروازوں کو چین کے دیگر شہروں کی طرف موڑ دیا تھا ۔

News Code 1902702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =