مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نطر چینی صدر شی جی پنگ کا دورۂ پاکستان مؤخر کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جی پنگ کو پاکستان میں دورے کی دعوت دی تھی، اور چینی صدر نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا، تاہم کورونا کے باعث شی جی پنگ کا دورۂ پاکستان ری شیڈول کردیا گیا ہے۔ دونوں حکومتیں دورے کے تاریخ پر کام کر رہی ہیں۔ نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے پیش نطر چینی صدر شی جی پنگ کا دورۂ پاکستان مؤخر کردیا گیا ہے۔
News Code 1902701
آپ کا تبصرہ