چند ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سےمسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا

پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور چند ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سےمسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزير اعظم  عمران خان نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور چند ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سےمسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں ہم کسی بھی صورت میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے چند عرب ملکوں کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا۔ مقبوضہ کشمیرسے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھارت کی مارکیٹ کودیکھتے ہوئے مسئلہ کشمیرکونظراندازکررہی ہے لیکن ہم کشمیرکی آوازبنے رہیں گے۔ بھارت میں آرایس ایس نظریے کی حکمرانی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اوآئی سی اس مسئلے کواٹھائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقتدارمیں جب آئے تو بھارت کی طرف امن کیلئے ہاتھ بڑھایا لیکن بدقسمتی سے بھارتی وزیراعظم نے امن کی پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ پاک فوج کے ساتھ تعلقات پران کا کہنا تھا کہ حکومت اورفوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے اورہم مل کر کام کررہے ہیں۔ پاک فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ فوج حکومت کے ساتھ ہے اور ہم جمہوری طریقہ سے اقتدار میں آئے ہیں۔

News Code 1902698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =