پاکستان کے وزیرِ خارجہ کی فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی مذمت

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے گستاخانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی حریدے نے گستاخآنہ خاکوں کے ذریعہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے گستاخانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی حریدے نے گستاخآنہ خاکوں کے ذریعہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی طرف سے اور حکومتِ پاکستان کی طرف سے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ شاہ محمود نے کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے شائع کردہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، لوگ مشتعل ہیں، اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور زینو فوبیا کا رجحان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے، پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی اس معاملے کی نشاندہی کی اور دنیا سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا تدارک ہونا چاہیے۔ اس نے کہا کہ دوسرے مذاہب کی توہین آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔  آزادی اظءار کا مطلب دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین ہرگز نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں توقع کرتا ہوں کہ ناصرف ایسی گستاخانہ حرکت نہ دہرائی جائے بلکہ جنہوں نے یہ حرکت کی ہے انہیں بھی کٹہرے میں لایا جائے۔

News Code 1902696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha