سعودی عرب  کی اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

سعودی عرب نے اسرائیل کو براہ راست پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے امارات کے لیے اسرائیل کی براہ راست پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی درخواست پر سعودی عرب نے امارات کی جانب جانے والی اسرائیل کی  تمام براہ راست پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔  عرب ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے میں سعودی عرب نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور اب سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں صف میں کھڑا ہوگیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خطے میں امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ ادھر اسرائیل کے ساتھ امارات کے معاہدے کے بعد فلسطین نے اپنا سفیر امارات سے واپس بلا لیا ہے۔ باخبـر ذرائع کے مطابق یزید اور معاویہ کے نقش قدم پر چلنے والے سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک  اس دور کے یزید امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

News Code 1902689

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =