فلسطینی بزرگ شہری پر تشدد اسرائیل کے ساتھ  امارات کے سفارتی تعلقات کا نتیجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی کنارے میں فلسطین کے بزرگ شہری پر اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امارات کے سفارتی تعلقات برقرار کرنے کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں مغربی کنارے میں فلسطین کے بزرگ شہری پر اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امارات کے سفارتی تعلقات برقرار کرنے کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں  احتجاج کے دوران 65 سالہ بزرگ فلسطینی شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجی اہلکار نے بزرگ شہری کو پہلے گردن سے پکڑ کر زمین پر گرایا، پھر ان کی گردن پر گھٹنا رکھ  کر بیٹھ گیا۔ دیگر اسرائیلی فوجی اہلکار منظر کو کیمرے میں قید کرنے والے صحافیوں پر رائفل تانے کھڑے رہے۔ مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فلسطینی بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

News Code 1902688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =