برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار681 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 52 ہزار 790 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار681  افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 52 ہزار 790 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 22 ہزار 681  افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 52 ہزار 790 تک جا پہنچی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 29 ہزار 68 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 57 ہزار 129 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار 52 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 24 ہزار 69 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 65 ہزار 241 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 6 ہزار 36 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 8 ہزار 919 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 28 ہزار 239 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 321 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 13 ہزار 145 ہو گئے۔

News Code 1902687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =