مقبوضہ کشمیر میں سی آر پی ایف کے آفیسر نے خود کشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے آفیسر نے خود کو سرکاری پستول سے گولی مار کر خودکشی کرلی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے آفیسر نے خود کو سرکاری پستول سے گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بھدرواہ میں سی آر پی ایف کے سب انسپکٹر نے فوجی اڈے میں اپنی رائفل سے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ ساتھی اہلکاروں نے شدید زخمی حالت میں ملٹری اسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج آفیسر نے دم توڑ دیا۔ سرکاری پستول سے خودکشی کا یہ واقعہ 33 بٹالین ہیڈ کوارٹر بھدرواہ میں پیش آیا۔ تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ آفیسر کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ واقعہ کی تفتیش کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News Code 1902686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha