بیس ستمبر سے ایران پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں لگانے کا قانونی جواز ختم ہوجائےگا

روس کے نائب وزير خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ بیس ستمبر سے ایران پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں لگانے کا قانونی جواز ختم ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزير خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ بیس ستمبر سے ایران پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں لگانے کا قانونی جواز ختم ہوجائےگا۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شامل تمام فریقوں نے امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد یکطرفہ پابندیاں مسترد کردی ہیں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ہمیں ایسی امریکی انتظامیہ سے ڈیل کرنا پڑرہا ہے جو کامن سینس تک قبول کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک چین، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کا بھی اس معاملے پر یہی موقف ہے۔ بیس اگست کو اقوام متحدہ میں پیش امریکی قرارداد کی پندرہ میں سے تیرہ اراکین نے یا تو مخالفت کی تھی یا ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے یکطرفہ طور پر سن دوہزار اٹھارہ میں الگ ہوکر امریکہ اس معاملے میں کسی بھی اقدام کا حق کھو چکا ہے۔

News Code 1902684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha