مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 66 ہزار 460 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 69 ہزار 523 ہو گئی۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 17 ہزار 414 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 5 ہزار ہو چکی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 21 ہزار 672 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 76 ہزار 894 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 929 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 670 تک جا پہنچی ہے۔
بنگلہ دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 316 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 14 ہزار 946 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ