دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 لاکھ 61 ہزارسے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 59 لاکھ 14 ہزار 824 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 61 ہزار 466 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 59 لاکھ 14 ہزار 824 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک  وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 61 ہزار 466 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 68 لاکھ 47 ہزار 486 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 547 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 82 لاکھ 5 ہزار 872 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =