فرانس کے صدر عراق پہنچ گئے

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔ فرانس کے صدر بغداد کے دورے کے دوران عراق کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون عراق میں دینی مرجع آیت اللہ سیستانی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ میکرون نے عراق سے قبل لبنان کا دورہ کیا جہاں اس نے لبنان کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

News Code 1902675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =