فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کا گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کا اعلان

فرانس کے بدنام زمانہ میگزین چارلی ہیبڈو نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے بدنام زمانہ میگزین چارلی ہیبڈو نے  پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کو فرانس میں ان 13 مرد و خواتین کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز ہونے والا ہے جن پر 2015ء میں میگزین پر حملہ کرنے والوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے۔ میگزین نے بھی اسی مناسبت سے ایک مرتبہ پھر گستاخانہ خاکے شایع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کا اعلان اداریے میں کیا گیا۔ اداریے کے ساتھ پانچ سال قبل شائع کیے گئے خاکوں کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے لیے تاریخ کا درجہ رکھتے ہیں اور تاریخ کو نہ مٹایا جاسکتا ہے اور نہ دوبارہ لکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو  نے 2015ء میں پہلی بار  پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آۂہ وسلم کے گستاخانہ شایع کیے تھے جس کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں ںے غم و غصے کا اظہار اور شدید احتجاج کیا تھا ساتھ ہی دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی اخبار کے اس فعل کی مذمت کی تھی۔

پانچ سال قبل اس میگزین کی عمارت پر حملہ ہوا تھا جس میں تین حملہ آوروں سمیت ادارتی عملے کے 12 افراد مارے گئے تھے۔ حملہ کرنے والے شیرف اور سعید کوچی نے القاعدہ سے تعلق کا دعوی کیا تھا۔

News Code 1902671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha