ایران اور برازیل کے باہمی تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے برازیل کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور برازیل کے باہمی تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیرحسین امیر عبداللہیان  نے برازیل کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور برازیل کے باہمی تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور ایران دونوں ممالک کے درمیان  باہمی تعاون کو اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ امیر عبداللہیان نے علمی سطح پر برازيل کی مستقل اورغیر جانبدارانہ پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی برازیل کی خاص توجہ ہے۔

اس ملاقات میں برازيل کے سفیر نے ایران کو خطے کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ برازیل ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط اور مناسب سطح پر ہیں۔ اس ملاقات میں فلسطین کے حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔

News Code 1902668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =