امریکہ ایک بار پھر سکیورٹی کونسل میں اکیلا رہ گيا

سلامتی کونسل کے 14 ارکان نے داعش کے خلاف قرارداد منظور کی جسے امریکہ نے ویٹو کرکے ثابت کردیا کہ امریکہ عالمی سطح پر دہشت گردوں کا حامی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے 14 ارکان نے داعش کے خلاف قرارداد منظور کی جسے امریکہ نے ویٹو کرکے ثابت کردیا کہ امریکہ عالمی سطح پر دہشت گردوں کا حامی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دہشت گردوں کی کونسلنگ اور از سر نو آباد کرنے سے متعلق قرارداد  پیش کی گئی جس کی تمام ہی ارکان نے منظوری دیدی تاہم امریکہ نے قرارداد ویٹو کردی۔

امریکہ نے قرارداد پر موقف اختیار کیا کہ اس قرارداد میں داعش کے غیر ملکی شہریوں کی ان کے اپنے وطن حوالگی کے حوالے سے ابہام ہے جسے دور کیا جانا ضروری ہے جب کہ برطانیہ اور فرانس سمیت دیگر عالمی قوتوں کی رائے میں ان کے شہریوں کو وطن واپس لانے کی بجائے انہی ممالک میں مقدمات چلائے جائیں جہاں سے وہ گرفتار ہوئے تھے۔

کورونا وبا کی وجہ سے سلامتی کونسل میں ووٹنگ ای میل کے ذریعے کی گئی، رائے شماری میں 15 سے 14 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا جب کہ صرف امریکہ نے مخالفت کی اور اپنے خصوصی اختیار کو استعمال کرتے ہوئے قرارداد ویٹو کردی۔

واضح رہے کہ شام اور عراق میں ایسے کئی داعش جنگجو زیرحراست ہیں جو امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت دیگرعالمی قوتوں کے شہری ہیں اور ان ممالک نے اپنے شہریوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے شام یا عراق میں ہی مقدمات چلانے پر زور دیا ہے۔

News Code 1902663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =