امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی افغان صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو

امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بلا تاخیر انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ہے۔

امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کا مزید کہنا ہے کہ اشرف غنی سے گفتگو کرتے ہوئے رابرٹ اوبرائن نے خود مختار، جمہوری اور متحد افغانستان کے لیے امریکی تعاون کا اعادہ کیا۔

نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے افغان صدر سے یہ بھی کہا کہ امریکہ افغان عوام کے لیے زبردست قربانیاں دینے والی افغان فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ذرائع کے مطابق  امریکی فوج کے ہاتھوں افغان شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کی طرف امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کوئی اشارہ نہیں کیا۔

News Code 1902653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =