سعودی عرب  کی عمران خان کے بجائے راحیل شریف کو پاکستان کا وزير اعظم بنانے کی کوشش

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی کی خبریں کچھ وقت سے گردش میں ہیں اور اب اس حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب ، وزیر اعظم عمران خان کے بجائے راحیل شریف کو پاکستان کا وزير اعظم بنانا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیلی پاکستان نے " alaraby.co.uk " سائٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی کی خبریں کچھ وقت سے گردش میں ہیں اور اب اس حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب ، وزیر اعظم عمران خان کے بجائے راحیل شریف کو پاکستان کا وزير اعظم بنانا چاہتا ہے۔  نیوز ویب سائٹ"  alaraby.co.uk"  نے ایک تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں پڑنے والی دراڑ نے سعودی حکومت کو وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کی حمایت کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور سعودی حکومت انہیں عمران خان کی جگہ وزیراعظم بنوانا چاہتی ہے۔ اس ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کچھ پاکستانی اور بھارتی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت، سعودی عرب کی قیادت میں بننے والی اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف کو پاکستان کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے لیے تیار کر رہی ہے اور وہ وزارت عظمیٰ کے لیے سعودی حکومت کے ترجیحی امیدوار بن چکے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین روایتی تعلقات تھے لیکن مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دونوں کے تعلقات میں تلخی پیدا ہوگئی ہے۔ پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کومقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سعودی عرب کوغیرفعالیت کا موردالزام ٹھہرایا اور بار بار اس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی تعاون تنظیم کا ایک اجلاس بلائے جس کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا جائے اور بھارت پر دباﺅ ڈالا جائے۔ پاکستان کے اس مطالبے کو ماننے کے بجائے سعودی  عرب  نے پاکستان کو دیئے جانے والے 6.2ارب ڈالر قرض کی اقساط اور تیل کی فراہمی روک دی اور پہلے سے دیئے گئے 1ارب ڈالر وقت سے پہلے ہی واپس مانگ لیے جو پاکستان نے چین سے لیکر ادا کردیئے۔

رپورٹ کے مطابق اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے 17اگست کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کے سلسلے میں سعودی عرب نے  معاویہ اور یزید کے طرفدار حلقوں کو آمادہ کرلیا ہے اور انھوں نے مختلف بہانوں اور دوسرے مسلم مسالک کے عقائد پر حملوں کا آغاز کرتے ہوئے پاکستنای حکومت کو دھمکیاں دینا بھی شروع کردیا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے مسلم ممالک کے بارے میں خیانت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے افغانستان ، شام، عراق، پاکستان ، ایران ، یمن ، لیبیا ، قطراور ترکی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں اور دہشت گردوں کی مدد کرنے میں سعودی عرب کا اہم اور بنیادی کردار ہے۔

News Code 1902650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha