متحدہ عرب امارات میں دو دھماکوں میں 3 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات کے دو ریستورانوں میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دو ریستورانوں میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکوں میں 3 افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ایک دھماکہ ابوظبی کے ریستوران میں ہوا جس میں دو افراد ہلاک  ہوگئے۔

دھماکے سے ملحقہ دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔ دوسرا دھماکہ دبئی کے ریستوران میں ہوا، جس میں ایک ایشیائی شخص ہلاک  ہوا، اماراتی حکام کے مطابق دونوں دھماکے گیس سلنڈرز میں لیکیج کے باعث ہوئے۔

News Code 1902649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =