امریکہ دہشت گرد اور دہشت گردوں کا حامی ملک ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے 8 شہریور سن 1360 شمسی میں ایرانی وزارت عظمی کے آفس میں دہشت گردانہ بم دھماکےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشت گرد اور دہشت گردوں کا حامی ملک ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے 8 شہریور سن 1360 شمسی میں ایرانی وزارت عظمی کے آفس میں دہشت گردانہ بم دھماکےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشت گرد اور دہشت گردوں کا حامی ملک ہے ۔ اس بم دھماکے میں ایران کے سابق صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جواد باہنر شہید ہوگئے تھے۔ آيت اللہ رئيسی نے کہا کہ ایران میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث تمام دہشت گرد امریکہ اور یورپ میں موجود ہیں ، جنکی امریکہ اور یورپی ممالک سرپرستی اور  مدد کررہے ہیں۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ نے 17 ہزار ایرانی عوام اور حکام کے قاتلوں کو پناہ دے رکھی ہے امریکہ ایرانی عوام اور حکام کے قتل میں براہ راست ملوث ہے۔

امریکہ نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل کا اعلانیہ اعتراف بھی کیا ہے جو سرکاری دورے پر عراقی حکومت کے مہمان تھے۔

انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت نے عالمی سطح پر بیداری پیدا کی ہے شہید قاسم سلیمانی کا خون امریکہ کے دامنگير ہوگيا ہے جس کی وجہ سے علاقائی عوام خطے سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں۔ آیت اللہ رئیسی نے نائجیریا میں حسینی عزاداروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حسینی عزاداروں پر ظلم و ستم سے عاشورا تحریک مزيد مضوبط اور مستحکم ہوتی ہے اور حسینی عزادار ظلم و استبداد کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں اور وہ ظالموں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

News Code 1902642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =