مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریہ میں ڈپٹی ایڈیٹرجکسن ڈیل کے قلم سے امریکی وزير خارجہ مائيک پمپئو کے بارے میں لکھا ہے کہ امریکی وزير خارجہ مائيک پمپئو امریکی تاریخ کے سب سے بدترین وزير خارجہ ہیں ۔
اخبار کے مطابق پمپئو کے دور میں نہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کسی نتیجہ تک پہنچ سکے اور نہ ہی ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ مؤثر ثابت ہوسکا ۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ونزوئلا کی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں بھی مائيک پمپئو کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں جبکہ وزارت خارجہ میں درجنوں پوسٹیں خالی پڑی ہیں اور امریکی وزیر خآرجہ انھیں بھی پر نہیں کرسکے۔
آپ کا تبصرہ