مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کا آرٹیکل 370 کے حق میں قانونی لڑائی لڑنے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 کے غیرقانونی اقدام کیخلاف قانونی لڑائی لڑیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 کے غیرقانونی اقدام کیخلاف قانونی لڑائی لڑیں گے۔ بی جے پی کشمیر کی مسلم اکثریت کو ہندو اقلیت سے بدلنا چاہتی ہے، حدبندی کمیشن کو نہیں مانتے۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف پٹیشن مضبوط اور قانونی بنیادوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل قانون کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں، فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سےکی جانے والی حد بندی پر یقین نہیں رکھتے۔

ان کاکہنا تھا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے کشمیر میں مخصوص عزائم ہیں ، بی جے پی کشمیر کی مسلم اکثریت کو ہندو اقلیت سے بدلنا چاہتی ہے۔

عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حدبندی کمیشن گزشتہ برس 5اگست کو کئے جانے والے بھارتی اقدام کی پیداوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ گارنٹی سےکہتے ہیں کہ 90 فیصد سے زائد نئے ڈومیسائل غیر مسلموں کوجاری ہوئے ہونگے۔

News Code 1902635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =