مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 53 لاکھ افراد میں سے ایک کروڑ 76 لاکھ سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا کے مزید 78 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے، جس کے بعد متاثرین کی تعداد 36 لاکھ 13 ہزار جبکہ ہلاکتیں ساڑھے 64 ہزار سے زائد ہو گئیں۔ ادھر امریکہ میں مصدقہ کیسز 61 لاکھ 56 ہزار اور برازیل میں 38 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہو گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 53 لاکھ افراد میں سے ایک کروڑ 76 لاکھ سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
News Code 1902629
آپ کا تبصرہ