اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک

اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی میں آگ لگنے سے 3 تارکین وطن ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی میں آگ لگنے سے 3 تارکین وطن ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔ اطالوی حکام کے مطابق کشتی کے انجن میں آگ لگنے سے حادثہ پیش آیا۔ کشتی میں 20 تارکین وطن سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، امدادی کارروائی میں حصہ لینے والے 2 پولیس افسر بھی آگ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ کشتی پر موجود دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1902628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =