جنوبی وزیرستان میں  وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک

پاکستان کے علاقہ جنوبی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے تین جوان جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ جنوبی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے تین جوان جاں بحق ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے سبب سپاہی سلیم، صوبیدار ندیم اور لانس نائیک مصور شہید ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

News Code 1902626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =