بھارت میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 78 ہزار 761 نئے کیسز سامنے آگئے

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 78 ہزار 761 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ایک دن میں زیادہ سے زیادہ کورونا مریضوں کی تعداد کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے  78 ہزار 761 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ایک دن میں زیادہ سے زیادہ کورونا مریضوں کی تعداد کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

 اطلاعات کے مطابق امریکہ میں 16 جولائی کو 77 ہزار 299 کورونا کیسز سامنے آئے تھے جو کہ عالمی ریکارڈ بن گیا تھا تاہم آج بھارت میں 78 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بھارت اس وقت دنیا میں بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک ہے تاہم گزشتہ دو ہفتوں سے بھارت میں روازنہ کی بنیاد پر کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی تعداد دیگر دو بڑے ممالک امریکہ اور برازیل سے بڑھ چکی ہے۔

بھارت میں تاحال کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والی تعداد 63 ہزار 498 ہوگئی ہے۔

News Code 1902620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =