مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہداء کربلا کی عظیم قربانی انسانیت کو بیدار کرنےکا وسیلہ ہے۔ آصف زرداری نے یوم عاشور پر جاری پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین (ع) کا باطل کے خلاف بلند کیا ہوا علم سر بلند رکھیں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہر جبر برداشت کریں گے، کسی باطل کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کربلا کی عظیم قربانی انسانیت کو بیدار کرنے کا وسیلہ ہے، مذہب کی آڑ میں انسانیت پامال کرانیوالوں کوشکست دینی ہوگی۔

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہداء کربلا کی عظیم قربانی انسانیت کو بیدار کرنےکا وسیلہ ہے۔
News Code 1902617
آپ کا تبصرہ