مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم الشان کی قربانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام کی پیروی کرنی چاہیے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ عاشور کے دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم کربلا کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ اُنہیں اپنی رضا و خوشنودی عطا فرمائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ظلم اور جھوٹ خواہ گھر کے قریب ہوں یا دور اور کشمیر میں ہوں یا فلسطین میں، ان کے خلاف لڑنا ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم الشان کی قربانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام کی پیروی کرنی چاہیے۔
News Code 1902614
آپ کا تبصرہ