پاکستان بھر میں کربلا کے شہیدوں کی یاد مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

پاکستان کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں اور دیہاتوں میں یوم عاشورمذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس موقع پر جلوسہائے عزا اور مجالس کا اہتمام جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں اور دیہاتوں میں یوم عاشورمذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس موقع پر جلوسہائے  عزا اور مجالس کا اہتمام جاری ہے۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) اوران کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کیلیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی سمیت ملک بھر میں آج  یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

یوم عاشور کے موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں شبیہہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے، مرکزی امام بارگاہوں سے نویں اور دسویں محرم کی درمیانی شب برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے جس کے بعد شام غریباں برپا کی جائےگی۔

 وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ماتمی جلوسوں کے روٹس پر 9 محرم الحرام کی طرح آج یوم عاشور پر بھی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ روٹس اور اطراف میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائیگی۔

ملک بھر میں امن وامان کو یقینی بنانے کی غرض سے پولیس کے ساتھ پاک فوج ، رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں، بعض مقامات پر جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی۔

10 محرم الحرام کو مرکزی جلوسوں میں شامل ہونیوالے مختلف مقامات پر جامہ تلاشی کے بعد شامل ہو سکیں گے اس کیلئے واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ جلوسوں کے منتظمین اور رضا کار بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے، جلوس کے راستوں میں بغیر اجاز ت پانی اور دودھ کی سبیلیں لگانے اور نیاز تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حسینی عزاداروں کو آج بھی معاویہ اور یزید کے طرفداروں کی جانب سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

News Code 1902612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =